22-May-2024-تحریری مقابلہ کیا یہ زندگی ہے؟
کیا یہ زندگی ہے ؟
چند سالوں سے جینا کتنا مشکل اور دشوار ہو گیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔! اف !!! اس کا سر درد سے پھٹا جا رہا تھا ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے کوئی ہتھوڑا سے اس کے سر پر وار کر رہا ہو وہ چیخ چیخ کر رونا چاہتا تھا ممتا کے آنچل میں چھپ کر اپنے آنسوؤں کی پردہ پوشی کرنا چاہتا تھا ۔ والد کے شانے پر سر رکھ کر صبر وتحمل حاصل کرنا چاہتا تھا مگر قسمت کی ستم ظریفی یہ ہے کہ والدین اس سے دور ہیں ۔ باپ کا دست شفقت اور ماں کی محبت بھری آنکھیں جو حوصلہ دینے میں مدد گار تھیں۔ جن کا ساتھ دنیا کی تمام نعمتوں سے افضل و اکمل ہے وہ قیمتی اور نایاب ہستی کی قربت سے وہ محروم ہے وہ عظیم شخصیتیں اس جہان فانی میں اسے تنہا کر گۓ۔۔
دوست احباب ،عزیز و اقارب ، رشتے داروں کے درمیان بھی اکیلا پن ۔ ۔۔۔۔۔ کبھی نہ پر ہونے والی وہ خالی جگہ ۔۔۔۔۔۔۔ زندگی کی وہ بہاریں، رونقیں اور دلکشی کو نجانے کس کی نظر لگ گئی والدین کا سایہ سر سے کیا گیا کہ نظارۂ زیست ہی بدل گیا ۔۔۔۔۔ !
دنیا کی کسی شۓ میں نہ ہی رعنائیاں رہی اور نہ ہی رنگینیاں ۔ اب چہچہاتے ہوۓ پرندے ۔ کھلتے ہوئے پھول اچھل کود ۔شور شرابے سے گھبراہٹ سی محسوس کرتا ہوں محفلوں سے بیزار ہوں۔ ہر پل ہر طرف ویران آنکھیں ان دو مبارک چہروں کو ڈھونڈتی رہتی ہیں جس کو دیکھنے سے حج کا ثواب حاصل ہو جاتا ہے ۔
وہ سوچتا رہا سوچتا رہا ۔۔۔۔۔ ۔۔ ابنے والدین کا چہرہ آنکہوں میں بساۓ ماضی کی خوبصورت یادوں کے ہنڈولے میں نیند سے ہم کنار ہو گیا ۔
🖊️ ,🍁سیدہ سعدیہ فتح ۔🍁
۔
madhura
21-Sep-2024 03:59 PM
Nice
Reply
Reena yadav
26-May-2024 06:57 PM
👍👍
Reply